بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج نے مقامی غریب کسانوں کے اناج کو قبضے میں لیکر چھائونی منتقل کردیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج گذشتہ تین دنوں سے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں کوڑدان، حبیب راہی، سور اور لینڈی سمیت قریبی علاقوں میں جارحیت کررہی ہے اور مقامی کسانوں کے اناج کو لوٹ رہی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی کسانوں کے سال بھر کے سخت محنت اور اپنے بچوں کیلئے جمع اناج کو فوج بے دردی قبضے میں لیکر جارہی ہے ۔
ذرائع بتاتےہیں کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوڑدان اور حبیب راہی میں جیسے ہی غریب کسانوں نے اپنا اناج تیار کر لیا فوجی اہلکاروں نے ہلہ بول کر غریب کسانوں کے اناج لوٹنے پہنچ گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کہ گذشتہ رات فوجی اہلکار وں نے 7 ٹرک اناج سے بھر کر سوئی سے کشمور چھاؤنی منتقل کردیئے۔