بحرہ بلوچ میں ٹرالرنگ کی عدم تدارک پرمولانا ہدایت الرحمان کیخلاف احتجاج کا عندیہ

0
120

بحرہ بلوچ ٹرالرنگ کی عدم تدارک پر پسنی میں حق دو تحریک کے ماہیگیر سیکرٹری نے اپنے ہی پارٹی ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف احتجاج کا عندیہ دیا ہے ۔

حق دو تحریک کے ماہیگیر سیکرٹری عزیز اسماعیل نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ضلع گوادر کے ساحل سمندر میں ٹرالروں کی یلغار نے ماہی گیروں کا جینا دوبھر کردیا ہے، محکمہ فشریز سمیت بلوچستان حکومت ٹرالروں کے روک تھام میں ناکام ہے اگر یہی تسلسل جاری رہی تو ماہی گیروں کے ساتھ مل کر بلوچستان حکومت میں بیٹھے ارکان اور محکمہ فشریز کے خلاف دھرنا دیں گے ۔

واضح رہے کہ ضلع گوادر میں اس وقت ایم پی اے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان ہیں جنہوں نے پچھلے دور حکومت میں ٹرالروں کی روک تھام کیلئے دھرنے دیئے تھے جبکہ گوادر سے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ٹرالروں کے تدارک کے لیے 30 مارچ تک کا الٹی میٹم دیا تھا جبکہ ضلع گوادر کے ساحل سمندر میں غیر قانونی طور پر سمندری حیات کی نسل کشی میں تیزی آگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here