وائس فار مسنگ پرسنز سندھ کی رہنمائیں سورٹھ وسسوئی لوہارکی والد قتل

0
190

پاکستان کے صوبہ سندھ جبری گمشدگیوں کیخلاف متحرک وتوانا آوازیں اوروائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنمائیں سورٹھ لوہار اور سسوئی لوہارکے والد ہدایت لوہار کو آج صبح نصیرآباد لاڑکانہ میں قتل کردیا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ ہدایت لوہار کو آج صبح نصیرآباد میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پاکستانی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے 3 گولیاں مار کر شہید کردیا ۔

یاد رہے کہ ہدایت لوہار 17 اپریل 2017ع سے جولائی 2019ع تک پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتا رہے ہیں۔ جس کی آزادی کے لیئے ان کی بیٹی سورٹھ اور سسئی لوہار نے کئی سالوں تک جدوجہد کی تھی۔

ہدایت لوہار پیشے سے ایک استاد ہیں اور 1980ع کی دِہائی سے جیئے سندھ کے ایک سرگرم سیاسی کارکن بھی رہے ہیں۔

اس وقت وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنما سسوئی لوہار کی رہنمائی میں نصیرآبادلاڑکانہ بائی پاس پر شہید ہدایت لوہار کے لاش رکھ کر دھرنا دیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب سندھ بھر میں سندھ کے سیاسی ، سماجی ، انسانی حقوق اور قومپرست جماعتوں کی جانب بھرپور ردعمل کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا میں جاری ایک ویڈیو میں سسوئی لوہار اپنے والد کی میت کے ساتھ ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ اس کے وولد کو ایجنسیوں نے اسکول جاتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ویڈیو میں سسوئی لوہار سندھیوں سے اپیل کر رہی ہیں کہ وہ اغوا اور قتل کے خلاف احتجاج میں شامل ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here