پاکستان کا 8 فروری کوبلوچستان کی سرحدی گزرگاہیں بند رکھنے کا اعلان

0
134

حکومت پاکستان نے انتخابات کے پیشِ نظر 8 فروری کو بلوچستان کی سرحدی گزرگاہیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان میں آٹھ فروری کو انتخابات کے پیشِ نظر پاکستان اور ایران سرحدی گزرگاہیں کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لیے بند رہیں گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نو فروری کو سرحد پر معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here