ضلع کیچ: نوجوان کی جبری گمشدگی کیخلاف سی پیک شاہراہ پر دھرناجاری

0
172

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ تجابان کے رہائشی بہادر چاکر کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سےایم ایٹ سی پیک روڈ کے تجابان کے مقام پر آج دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ہفتے کی شب تجابان سنگ کلات میں پاکستانی فورسز نے بہادر چاکر نامی نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ۔

نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلخانہ اور اہل علاقہ نے سی پیک شاہراہ بلاک کردیا اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی ہے۔

لواحقین نے گزشتہ رات بھی سی پیک روٹ پر گذارا جبکہ آج دوسرے روز احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔

فورسز ہاتھوں ہوشاپ اور تجابان سے جبری گمشدگی کےشکار ہونےوالےطالب علم اسلم ولد کریم بخش،حمل ولد قادر بخش اور بہادر ولد چاکرکے لواحقین نےان کی باحفاظت بازیابی اپیل کی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here