کوئٹہ جلسہِ عام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بلوچ وومن فورم

0
116

بلوچ وومن فورم کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو تحریک بلوچستان میں بالاچ کے شھادت کہ بعد تربت سے شروع ہوئی جس کی آواز بلوچستان کے ہر گلی، کوچوں و بازار سے لیکر اسلام آباد میں جاکر ریاست کی مقتدرہ طبقہ اور انٹرنیشنل میڈیا تک پہنچایا گیا لیکن جو رویہ ریاست نے گزشتہ پچھتر سالوں سے بلوچ کہ ساتھ روا رکھی ہے اُس پر روز اوّل کی طرح قائم و دائم ہے اور اس جابرانہ رویے کو بدلنے میں تیار نہیں کیونکہ ریاست کی مفادات بلوچ سے نہیں بلکہ بلوچوں کی زمین بلوچستان سے ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے ماؤں بہنوں اور بچوں کو جس طاقت کے ساتھ روکنے کی کوشش اور تشدد کا نشانہ بنایاگیا وہ دنیاکے سامنے آشکار ہوگئی، جو ہم بارہا کہہ رہے تھے کہ بلوچ قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے، ماؤں کی لخت جگروں کو دن دہاڑے لاپتہ کرکے سالوں سال پابندِسلاسل کیاجاتاہے انہیں ماورائے عدالت قتل کی جاتی ہے جو ایک سنگین انسانی المیہ بن چکی ہے جسکی واضع مثال بالاچ بلوچ کی بے رحمانہ قتل ہے۔

بیان کے آخر میں ترجمان نے بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں اپنی شرکت کو یقنی بنائیں کیونکہ ہمیں یکجاہوکر اس ریاست کو پیغام دیناہے کہ اب بلوچ مزید آپ کی ظلم و جبر کو برداشت نہیں کریگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here