تربت میں مردوخواتین اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ

0
206

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مردوخواتین ٹیچرز کی جانب سے ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

یہ ریلی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے انٹرنی اساتذہ کے مستقلی میں تعطل اور گزشتہ 8 مہینوں سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول تربت سے نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت جی ٹی اے کیچ کے جنرل سیکرٹری اکبرعلی اکبر کررہے تھے ۔

ریلی کے شرکا نے تربت پریس کلب کے سامنے آکر مظاہرہ کیا۔

اس موقع گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی کے جنرل سیکرٹری اکبرعلی اکبر اور ڈویژنل آرگنائزر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرح بلوچستان کی نگران حکومت 184 انٹرنی اساتذہ کو مستقل اور بند تنخواہیں جاری کروائیں اگر نہ جی ٹی اے الیکشن ڈیوٹی سے بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here