ایرانی بلوچستان میں سراوان کور کے ڈپٹی کمانڈر 2 اہلکاروں سمیت ہلاک

0
179
فوٹو: ایرانی میڈیا

مغربی بلوچستان یعنی ایرانی بلوچستان میں سراوان کور کے ڈپٹی کمانڈر کو2 اہلکاروں سمیت ہلاک فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سراوان کور کے ڈپٹی کمانڈر کرنل حسین علی جاویدانفر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ ایران کے خاش زاہدان روڈ پر ایک انتظامی مشن سے واپس آ رہے تھے۔

حملے میں کمانڈر 2 اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی (IRNA) نے کے مطابق بدھ کی شا ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک رکن کو پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر واقع ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ “مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوششیں جاری ہیں”۔

حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کرلی ۔

جیش العدل نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی اہلکار کو اس کے 2 محافظوں کے ساتھ مارا گیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here