بلوچ لاپتہ افرادسے اظہار یکجہتی کیلئے امریکا میں بھی احتجاج

0
131

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں فوج کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام جاری دھرنا تحریک کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کا اہتمام بلوچ نیشنل موومنٹ کے امریکہ چیپٹر کی جانب سے کیاگیا۔

سخت سردی اور بارش کے باجود مظاہرے میں درجنوں افراد شریک تھے جو بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ان خواتین و بچوں کےساتھ کھڑے ہیں جو تربت سے لانگ مارچ کرکے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا واشنگٹن امریکا دارلحکومت ہے اور یہاں سے ہماری آوازموثر طریقے سے جائے گی اور نوٹس ہوگی کہ امریکا میں بھی جو بلوچ رہتے ہیں وہ اپنے لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں کہ بلوچوں کے ساتھ جو ہورہا ہےاور جو لوگ غائب ہیں اور ان کی فیملی جو اسلام آباد میں دھرنا دیے ہوئے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ جو بلوچوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔مظاہرین اپنے لاپتہ بچوں  کی رہائی اور اپنے حق کیلئے نکلی ہیںہم ان کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں ۔ جو ڈیشل کمیشن کے نام سے جو کمیٹیاں بنائی گئی ہیںوہ لاپتہ افراد کی بازیابی میں ناکام ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here