بی وائی سے کے احتجاجی سلسلے جاری ، کل کیچ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری تحریک کے تیسرے فیز میں بلوچستان و پاکستان بھر میں احتجاجی سلسلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

اسی سلسلے میں کل بروز سوموار 8 جنوری کیچ میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائےگا۔

بی وائی سی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاہے ہے کہ کیچ کے سرزمین سے ابھرنے والی اس تحریک کو ایک مرتبہ پھر کیچ کی آواز درکار ہے۔ کل شہید بالاچ چوک سے لیکر شہید فدا چوک تک اس ریلی کا حصّہ بن کر ریاست کو واضع پیغام دیں کہ اس عوامی تحریک کو طاقت کے زور پر کچلا نہیں جاسکتا۔

احتجاج کی وقت صبح 11 بجے مقام شہید بالاچ چوک آپسردیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بلوچ عوام اور دیگر سے اپیل میں کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف عوامی تحریک کے تیسرے مرحلے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

بلوچستان یونیورسٹی سریاب روڈ کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا جاری ہے۔

ہم بلوچستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنے اپنے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment