اسلام آباد : شدید سردی باعث بلوچ دھرنا مظاہرین کی طبیعت خراب ہونے لگی

0
172

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں شدید سردی کی وجہ سے بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری دھرنا مظاہرین میں شریک بزرگ خواتین کی طبیعت خراب ہونے لگی۔

یخ موسم اور کھلے آسمان تلے محدود گرم کپڑوں و کمبلوں اور بغیرہیٹرکے باعث نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنے میں بیٹھی بزرگ خواتین کی طبیعت مزید خراب ہو رہی ہے۔

گذشتہ شب کئی بزرگ و ضعیف خواتین کی حالت خراب ہوگئی تھی ۔

عسکری اسٹیبلشمنٹ کی ایماپر اسلام آبادپولیس نے دھرنا مظاہرین کوباہر سے مزید گرم کپڑوں ،کمبل ، جلانے کی لکڑیاںاور دیگر ضروری اشیالانے پر پابندی لگادی ہے جس کی وجہ سے مظاہرین محدود کمبل اور بستروں کو باری باری استعمال کرکے گزارہ رہی ہیں۔

دوسری جانب ریاستی ٹارچر سیلوں سے سالہا سال اپنے پیاروں کی رہائی کے ان کے جائز مطالبات کے باوجود ریاست کی طرف سے ان کے تحفظات کو دور کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے پیارے سالوں سے ریاستی اذیت گاہوں میں غیر انسانی اذیت کا مقابلہ کر رہے ہیں توہم ان موسمیاتی چیلنجز کا بھی مقابلہ کرینگے اور ہمارے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ریاست، حکومت اور انسانی حقوق کی مبینہ تنظیمیں ان خواتین کو مسلسل ہراساں کرنے اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری اٹھائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here