خالد لانگو ایسے لوگ بلوچستان کے دشمن ہیں، چیف جسٹس پاکستان

0
162

پاکستان کے سپریم کورٹ نے بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ خالد لانگو کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر دائر درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ خالد لانگو عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، نااہلی کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک سزا کا فیصلہ معطل نہ ہو اس وقت تک امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خالد لانگو کے گھر سے ٹرکوں میں پیسے پکڑے گئے، ان کے گھر سے 2 ارب 24 کروڑ 91 لاکھ روپے بر آمد ہوئے، ان کو صرف 26 ماہ کی کم سزا کیوں دی گئی؟ بلوچستان سے ایسے لوگوں کو انتخابات لڑنے سے دور رکھنا چاہیے، آپ کے مؤکل کو تو جیل کے دروازے کی طرف جانا چاہیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ کیا بلوچستان سے مزید پیسے چوری کرنے کے لیے ان کو الیکشن لڑنا ہے؟ کس دنیا میں رہتے ہیں آپ؟ خالد لانگو کے گھر سے بر آمد ہونے والی ملکی اور غیر ملکی کرنسی کو ٹرکوں پر لاد کر لے جایا گیا، ایسے لوگ بلوچستان کے دشمن ہیں، نیب کی تاریخ میں کسی کو اتنی کم سزا نہیں ہوئی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here