بھارت : جموں و کشمیرمیں مسلم لیگ پر پابندی عائد کر دی گئی

0
126

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم کی قیادت والی مسلم لیگ (جموں و کشمیر) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی سرگرمیاں ملک کی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

بھارت نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم تنظیم مسلم لیگ (جموں و کشمیر) پر غیر قانونی سرگرمیوں کی (روک تھام) کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت ملک دشمنی اور علیحدگی پسندی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پانچ برس کی پابندی عائد کر دی۔

اس تنظیم کی قیادت علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم بھٹ کر رہے تھے، جو گزشتہ کئی برسوں سے جیل میں بند ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کی سرگرمیاں، ملک کی یکجہتی، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف رہی ہیں اور اسے نہیں بخشا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسرت عالم بھٹ دھڑے کی مسلم لیگ کے مقاصد جموں و کشمیر کو بھارت سے آزادی حاصل کرنا ہے اور خطے کو پاکستان کے ساتھ ضم کرنے کے ساتھ ہی اسلامی حکومت قائم کرنا تھا۔

مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پرامیت شاہ نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا پیغام صاف اور واضح ہے کہ جو بھی ہماری قوم کے اتحاد، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کام کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا اور اسے قانون کے مکمل قہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here