بالاچ کا ماورائے عدالت قتل: حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ تبدیل

0
163

بلوچستان حکومت نے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں بالاچ مولا بخش کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ کو تیرہ دن کے بعد تبدیل کردیا ۔

سیکرٹری فشریز عمران گچکی کے بجائے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی کو انکوائری آف ٹربیونل کاچیئرمین مقرر کردیا ۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے23نومبر کو تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں نوجوان بالاچ کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کیلئے سیکرٹری فشریز عمران گچکی کی سربراہی میں انکوائری آف ٹربیونل کا چیئر مین مقرر کیا تھا ،کمیٹی میں ڈی آئی جی کوئٹہ، ایس ایس پی گوادر، ڈی سی کیچ تھے۔

اس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے واقعہ کے رونما ءہونے کی وجوہات کا جائزہ لے کر پندرہ دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرنا تھی ،تاہم کمیٹی کی تشکیل کے تیرہ روز بعد بلوچستان حکومت نے انکوائری کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری فشریز عمران گچکی کو تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی کو انکوائری کمیٹی کا چیرمین مقرر کردیا ہے ۔

تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں نوجوان بالاچ مولا بخش کی ہلاکت کے واقعہ پر اہلخانہ اور سول سوسائٹی کے افراد کیچ سے کوئٹہ کیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں ۔

ان کا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here