خاران میں نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی

0
99

بلوچستان کے علاقے خاران میں نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں اسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف محمود خان نے کہا کہ ضلع خاران میں تلور اور کونج ویگر افزائشی نسل سے تعلق رکھنے والے نایاب پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے ہذا محکمہ کی طرف سے سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اس موسم میں ان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے جوکہ افزائش نسل کے ساتھ ساتھ یہاں سے ان کا گزرگاہ بھی ہیں لہذا ان نایاب نسل کو بچانے اور ان کی تحفظ کے لئے محکمہ وائلڈ لائف ٹیموں کو مختلف علاقوں میں تشکیل دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ضلعی انتظامیہ خاران کے تعاون سے اور عرب شیوخ کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم ان نایاب پرندوں کے شکار کرنے والوں کے خلاف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران شکار کوئی بھی ملوث ہوا ان کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی اور باقاعدہ ایف آئی آر بھی چاک کی جائے گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here