شاہرگ میں پاکستانی فورسز کو دو جگہوں پرنشانہ بنایا، بی ایل اے

0
199

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں شاہرگ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آج بمورخہ 19 اکتوبر کو صبح دس بجے ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے شاہرگ میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ اس سے قبل 17 اکتوبر کو بھی رات کے وقت ہمارے سرمچاروں نے اسی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا جنکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here