مستونگ دھماکہ انتہائی دلخراش و افسوسناک ہے، میرعبدالنبی بنگلزئی

0
169

بلوچ آزادی پسند رہنما عبدالنبی بنگلزئی نے مستونگ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سماج میں مذہبی منافرت کے ذریعے افراتفری و خوف پھیلا کر بلوچ سماج کو تقسیم‌ کرنے کی پالیسی قابض ریاست کا طے شدہ پروگرام ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاست کی یہ غلیظ پالیسیاں بلوچ سماج کو پراگندہ کرنے میں ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں ،بلوچ سماج میں اس طرح کے وحشیانہ عمل کو نہ برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔

آخر میں انہوں نے انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس اور تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ دیں اور ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here