مشکے: پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا ،بی ایل ایف

0
131

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںمشکے میںپاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر راکٹ حملوں کی ذمہ اداری قوبل کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے ہفتہ کی شام نو بجے پاکستانی فوج کی کیمپ کو دو اطراف سے راکٹ اور اے ون گولوں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ہفتہ دو ستمبر کو شام نو بجے مشکے نلی میں پاکستانی فوج کے مزکری کیمپ کے مین گیٹ کے قریب جاکر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے سیکورٹی پر معمور دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ حکمت عملی کے تحت سرمچاروں کے ایک اور گروپ نے دوسری طرف کیمپ پر چار راکٹ اور اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر جاگرے جس سے قابض فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here