بلوچستان وسندھ سے 2 نوجوان لاپتہ،ایک لاپتہ شخص بازیاب

0
97

بلوچستان کے علاقے تربت اور سندھ کے علاقے حیدر آباد سے 2 نوجوان لاپتہ جبکہ کوئٹہ سے ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے تربت شہر سے محمد خان ولد خدا بخش نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کیچ کے علاقے کولواہ شاپکول کا رہائشی ہے جو وہاں سے ہجرت کرکے اس وقت ضلع کیچ کے علاقے آسکانی بازار میں رہائشی پذیر تھا، جبکہ وہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ ہے۔ جس کو کل رات فورسز نے گاڑی سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے پریس سیکریڑی سسی لوہار نے تازہ جبری گمشدگیوں پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اگست کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر سندھ بھر میں احتجاجوں کے باوجود پاکستانی فورسز ریاستی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز پاکستانی ایجنسیوں اور پولیس نے سندھ یونیورسٹی کے قانون کے شعبے شاگرد ساجن ملوکھانی کو حیدرآباد سے اپنے گاؤں جاتے ہوئے گرفتاری بعد جبری لاپتا کردیا ہے جبکہ اِس سے پہلے اس ایک ہی فیملی کے دو اور راول ملوکھانی، نعیم ملوکھانی کو قاضی احمد نوابشاہ اور ٹںڈو آدم سے اٹھاکر جبری لاپتہ کردیا گیا تھا۔

دریں اثنا کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ شخص بازیاب ہوا ہے۔

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد ہے کہ محمد ایوب کو دسمبر 2021 میں کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے لاپتہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here