ضلع کیچ: مند میں سڑک کنارے برآمد 3 لاشوں کی شناخت ہوگئی

0
135
The dead man's body. Focus on hand

نیوز اپ ڈیٹ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں سڑک کنارے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مند کے علاقوں ملاچات اور شاہ مراد چات کے درمیان روڈ کے کنارے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا میں جاری کی گئیں لاشوں کی تصاویرسے پتہ چلتا کہ انہیں گولیاں مار کرہلاک کیا گیا ہے۔

 تینوں لاشوں کی شناخت ڈاکٹر حامد بلیدی، بھروز ولد ڈاکٹر حامد اور اس کے بھتیجے عبدالباسط کے ناموں سے کی گئی ہے۔

کہاجارہا ہے کہ تینوں افراد ڑیڑھ سال پہلے ایران جانے کے بعد لاپتہ تھے۔ تاہم ابھی تک ان کے فیملی کی طرف سے ان لاشوں کے شناخت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

اب تک ہلاکت کے محرکات بھی سامنے نہیں آئے۔

کہا جارہا ہے کہ لیویز فورس تحقیقات کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here