بلوچستان کے ہرنائی کے علاقے سونڈی میں فوجی آمد ورفت اور استحصال کے سلسلے میں زیر تعمیر ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
تاہم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی جانی نقصانات کا اب تک کوئی اطلاع نہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک پر پہلے بارودی مواد بچھایا گیا تھا۔
تاہم، جب مزدور علی الصبح کام کے سلسلے میں ریلوے ٹریک پر آئے، تو عین اسی وقت دھماکہ ہوا، کہا جاتا ہے کہ دھماکے کی گونج اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے بعد مزدور اپنے کام اور علاقے کو خالی چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں دھماکہ ہوا ہے، وہاں زمین پر بہت بڑا کھڈا بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ ان علاقوں میں اکثر و بیشتر بلوچ آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز اور ان کے مفادات پر مبنی منصبوں پر مسلسل مسلح کارروائیاں کرتے سرگرم نظر آتے ہیں۔ تاہم، آج ہونے والے مسلح کارروائی کی زمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔