بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کی انٹرویوز پر مشتمل کتاب شائع ہوگیا

0
312

آزادی پسند بلوچ رہنما اور مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی انٹرویوز پر مشتمل کتاب “ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ انٹرویوز2 “سنگر پبلی کیشنز کے زیر اہتما م شائع ہوگیا ہے ۔

اس سے قبل ادارے کی جانب سے بلوچ رہنما کے انٹرویوز پر مشتمل پہلاکتاب “ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ انٹرویوز” سال 2015 میں شائع ہو اتھا۔یہ اس سلسلے کی دوسری جبکہ ادارہ سنگر کی کتابی سلسلے کی 29ویں کتاب ہے۔

مذکورہ کتاب میںسال 2015 سے لیکر رواں سال 2023 کے درمیان ہونے والے انٹرویوز کو شامل کیا گیا ہے ۔

کتاب کاپیش لفظ بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے تحریر کیا ہے جبکہ بی این ایم کے چیئر مین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے حوالے سے ایک مفصل مضمون لکھا ہے جسےدوسری پیش لفظ کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔

یہ نئی کتاب سنگر میڈیا کے کتابوں کی آفیشل ٹیلی گرام چینل ” سنگربکس” پر اپلوڈ کردی گئی ہے جبکہ سنگر کے واٹس ایپ پر گروپس پر بھی دستیاب ہے جہاں اسے ڈائونلوڈ کیا جاسکتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here