جھل مگسی ایٹ گنداواہ میں سیکڑوں جعلی لوکل سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف

0
138

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی ایٹ گنداواہ میں سیکڑوں جعلی لوکل سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف ہوا ہے ۔

لاشاری بلوچ ہومن راٹس آرگنازیشن بلوچستان کے مطابق جھل مگسی ایٹ گنداواہ سینکڑوں جعلی لوکل بنانے میں روینیو برانچ کے آفیسران لوکل کمیٹی اور کلرک شامل ہیں ۔

ان کا کہان ہے کہ شہداد کوٹ سندھ کے رہنے والے لیاقت کھیازئی نامی شخص نے جعلی لوکل بنوا کر پبلک ہیلتھ میں نوکری حاصل کی ہے ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس نان لوکل شخص کو نوکری سے فارغ کرکے سرٹیفکٹ منسوخ کیا جائے اور یہ تحقیق کی جائے کہ اس کو لوکل کس نے جاری کیا اور کتنے جعلی لوکل گنداواہ سے جاری ہوئے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع جھل مگسی کی نوجوان نسل کا حق مارنے اور جعلی لوکل بنانے والے روینیو برانچ کے انچارچ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے تمام قانون نافز کرنے والے اداروں سے اسکی مکمل تحقیقات کی جائے ۔

واضع رہے کہ پنجاب ، سندھ وخیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد اپنے بچوںاور رشتہ داروں کی لوکل سرٹیفکیٹ بلوچستان میں بناکر دیگر صوبوں میں بلوچستان کے تعلیمی کوٹے میں سیٹیں اورنوکریاں لے لیتے ہیں اور اس طرح بلوچستان کے نوجوانوں کی حق تلفی کی جاتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here