خضدار: یونیسیف پروجیکٹس میں اقربا پروری کیخلاف مظاہرہ و ریلی

0
122

بلوچستان کے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں ڈاکٹر فیصل بلوچ، شکیل بلوچ، کریم بلوچ، اسحاق حقانی گہور خان بلوچ عبداللہ و دیگر نے خضدار میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیم میڈیکل ایمرجنسی ریزیلینس فاؤنڈیشن MERF کے تحت نیوٹریشن کے پروجیکٹس میں غیر قانونی اور اقربا پروری کے خلاف ایک ریلی نکالی ریلی اور خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے بے نظیر نشوونما پروگرام میں پچھلے سال جو تعنیاتیاں عمل میں لائی گئی تھیں انہیں اور حالیہ بھرتیوں کو بلاتاخیر منسوخ کرکے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کی تقرری عمل میں لائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تعیناتیاں نااہل اور غیر تجربہ کار ٹیم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص لابی کے پورے خاندان کے افراد پہ مشتعمل تھے اسطرح کی تعیناتیاں غیر سرکاری تنظیموں کے قوائدو ضوابط کے خلاف ورزی ہے جسکی وجہ سے پروجیکٹ انتہائی سست روی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ متنازع ہے جن کے اس غیر زمہ داران فعل کی وجہ سے خضدار میں دوسرے غیر سرکاری تنظیمیوں پہ منفی اثرات پڑ رہے ہیں جو قابل افسوس عمل ہے اور اب بد قسمتی سے یونیسف نے نیوٹریشن کے پروجیکٹ کو متنازع غیر سرکاری ادارہ (مرف)کو دیاگیا ہے اور MERF نے اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے غیر قانونی اقربا پروری کے کلچر کو پروان چڑھاتے ہوئے مخصوص لابی کے باقی پورے خاندان کے تعنیاتی کی عمل کو اپناتے ہوئے نان تجربہ کار، نان لوکل اور نااہل اشخاص کو تعنیات کیے گیے ہیں۔ جو خضدار کے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار نوجوانوں کے ساتھ مزاق کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے احتجاج کے توسط سے ڈونر یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر یونیسف، ورلڈ فووڈ پروگرام اور احکام بالا MERF کے غیر قانونی اور ناقص مزموم مقاصد کا نوٹس نہیں لیا گیا تو ہم جمہوری عمل اپناتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج کی حق رکھ سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here