سپین کے سمندر میں 300 تارکین وطن لاپتہ

0
112

تارکین وطن کے ایک امدادی گروپ واکنگ بارڈرز نے اتوار کو بتایا کہ کم از کم 300 تارکین وطن جو تین کشتیوں پر سینیگال سے سپین کے کینیری جزائر کی جانب سفر کر رہے تھے، لاپتہ ہو گئے ہیں۔

واکنگ بارڈرز کی ہیلینا مالینو نے رائٹرز کو بتایا کہ دو کشتیاں، جن میں سے ایک میں تقریباً 65 اور دوسری میں 50 سے 60 کے درمیان تارکین وطن سوار تھے، 15 دنوں سے لاپتہ ہیں ، وہ اسپین پہنچنے کی کوشش میں سینیگال سے نکلے تھے ۔

تیسری کشتی 27 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئی جس میں تقریباً 200 افراد سوار تھے۔

مالینو نے کہا کہ جہاز میں سوار افراد کے اہل خانہ کو ان کی روانگی کے بعد سے ان کی جانب سے کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

تینوں کشتیاں سینیگال کے جنوب میں Kafountine سے روانہ ہوئیں، جو کینری جزائر میں سے ایک جزیرے ٹٰینی رائف سے تقریباً 1,700 کلومیٹر دور ہے۔

مالینو نے کہا ،” ان کے خاندان بہت پریشان ہیں۔ اس میں سینیگال کے اسی علاقے کے تقریباً 300 لوگ ہیں۔ انہوں نے سینیگال کو اس کے عدم استحکام کی وجہ سے چھوڑا تھا” ۔

مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب کینری جزائر، اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اہم منزل بن گئے ہیں۔جب کہ تارکین وطن کی ایک بہت کم تعداد بحیرہ روم کو عبور کر کے بھی ہسپانوی سرزمین پر جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان تمام کوششوں کے لیے موسم گرما سب سے مصروف ترین وقت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here