نال ومنگوچر میں روڈ حادثہ و مائننگ بلاسٹنگ سے 2 افراد ہلاک

0
154
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے نال اورمنگوچر میںروڈ حادثہ و مائننگ بلاسٹنگ سے2 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

منگوچر کے قریب کار کھائی میں گر جانے سے ایک عورت ہلاک جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق منگوچر کے قریب کار گہری کھائی میں گر جانے سے ایک عورت ہلاک جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کوفوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑی کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی ۔

دوسری جانب نال کے علاقے بیثار میں مائننگ بلاسٹنگ سے ایک مزدور ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

نال بیثار پہاڑی سلسلے میں مائننگ بلاسٹنگ کے دوران ایک مزدورہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

ہلاک شخص کی شناخت سراج احمد ولد محمد صادق قلندرانی سکنہ وڈھ ڈانسر اور زخمیوںکی محمد یونس ولد حاجی علی حسن مردوئی ڈانسر،اسد ولد ہمزہ مردوئی سکنہ وڈھ ڈانسرکے ناموں سے ہوگئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بیثار پہاڑی سلسلے میں برسوں سے مائننگ کا کام ہورہا ہے آئے روز بلاسٹنگ و پتھر لگنے سے کئی مزدور زخمی ہوتے ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ بیثار نال کے کروڑوں کا کاروبار ہورہا ہے لیکن کوئی اسپتال اور ڈاکٹر کی سہولت موجود نہیں ہے اور تو اور فرسٹ ایڈ تک کی بھی سہولت نہیں جس سے زخمی مزدوروں کی زیادہ خون بہہ جانے کے سبب موت واقع ہوجاتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here