فدائی شاری بلوچ کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں اداکردی گئی

0
527

گذشتہ سال 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر ایک فدائی حملے میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی شاری بلوچ کی باقیات 13 مہینے کے بعداہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہیں، شاری بلوچ کی نماز جنازہ آج ضلع کیچ میں ان کے آبائی علاقے نذر آباد میں صبح دس بجے ادا کردی گئی ہے۔

کراچی میں گذشتہ سال 26 اپریل کی دوپہر فدائی حملے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کیا تھا۔

ترجمان جیئند بلوچ نے کہا تھا کہ حملہ انکے تنظیم کے مجید برگیڈ ونگ کے ساتھی شاری بلوچ نے سر انجام دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here