آزادی پسند قوم پرست رہنما واحد کمبر بلوچ نے لاپتہ رہنما زاہد کرد کے والد کے وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس او آزاد کے سابقہ چئیرمین زاہد کرد کے والد واجہ حاجی الہی بخش اپنے بیٹے کی جبری گمشدگی کی اذیت سہتے سہتے اورر ان کی واپسی کی آس باندھے جان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔انکے خاندان کو اللہ تعالیٰ اس سخت وقت میں صبر عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لخت جگر کی گمشدگی کی اذیت کوشی یقینا ایک جان لینا لمحے ہوتے ہیں جنہیں سب وہ بلوچ سہ رہے ہیں جن کے پیارے ریاستی اذیت گاہوں میں تکالیف سے دوچار ہیں ۔
واحد کمبربلوچ نے مزےد کہا کہ بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 18 مارچ 2014 کو کوئٹہ سے حراست بعد لاپتہ کیا تھا ۔