شام میں زلزلہ باعث فوری طور 80 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، ریڈ کراس

0
218
فوٹو: ای پی اے

ریڈ کراس نے العربیہ کو دیے گئے خصوصی بیانات میں انکشاف کیا کہ اسے زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد اور شام میں تباہ کن صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے مرحلے کے طور پر تقریباً 80 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

ریڈ کراس نے مطالبہ کیا کہ سیاست کو ایک طرف رکھا جائے اور تمام شام تک امداد پہنچانے پر توجہ دی جائے۔

جمعہ کے روز شامی حکومت نے اعلان کیا کہ ریڈ کراس اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امداد کو حزب اختلاف کے علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ریڈ کراس نے بتایا کہ ہم شامی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اپوزیشن کے علاقوں میں امداد تقسیم کی جا سکے۔

اس سے قبل ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا تھا کہ شمال مغربی شام میں اس کا سٹاک ختم ہو رہا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے دونوں ملکوں میں آنے والے زلزلوں کے بعد ترکی سے مزید سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here