اوستہ محمد و پنجگور میں فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد ہلاک

0
237
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت3افراد ہلاک ہوگئے۔

اوستہ محمدمیں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

گزشتہ شب اوستہ محمد کے قربان کالونی میں ملزم نذیر حسین بلیدی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسما(ۃ)کو سیاہ کاری کے الزام میں کلاشن کوف سے فائرنگ کر کے سیدوقار شاہ کے ساتھ قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

لاش پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچے تو کہرام مچ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سید وقار شاہ کو فون کر کے بلایا گیا اور انہیں پہنچتے ہی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ملزم کو پہلے سے شک تھا کہ ان کے بیوی کے ساتھ مقتول کے غلط تعلقات تھے۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے سوراپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈھاڈر سے تعلق رکھنے والے علی احمد ولد پنل خان زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق علی احمد ٹریلر کا ڈرائیور ہے جنہیں زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here