بلوچستان میں کورونا بری طرح اثر انداز نہیں ہوگا، عمران خان

0
272

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر بلوچستان پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران میںمیڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کا ہم ایک متحد قوم کی طرح سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے صحت کے نظام پر جو بوجھ پڑنے والا ہے اس کے لیے ہمیں تیار ہونا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے اندازے کے مطابق اپریل کے آخر تک ہسپتالوں پر بہت بوجھ پڑے گا۔

عمران خان نے کہاکہ چونکہ بلوچستان میں آبادیاں ایک دوسرے سے دور ہیں اس لیے صوبے میں کورونا کی وجہ سے اتنی بری صورتحال نہیں ہوگی جتنی لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں نظر آئی ہے۔

تاہم انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے صوبے کی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے اور پسماندہ اور غریب طبقے کا گزارا کرنا مشکل ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کوئٹہ کے دورے پر بولان میڈیکل کالج ہسپتال کوئٹہ میں قائم کورونا قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور سردار یار محمد رند وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعظم کو آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بلوچستان کے گورنر اور وزیر اعلی سمیت وفاقی و صوبائی وزرا اور سینیئر افسران نے شرکت کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بلوچستان میں اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی،بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کی روانی، روزگار کے مواقعوں کی فراہمی اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایک موثر اور مربوط حکمت عملی مرتب دینے اور اس حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبے کی سطح پر اس ضمن میں مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین پر مشتمل ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے۔ اس تھنک ٹینک کی ترجیح ان افراد کی کفالت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کی سفارش ہو جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

وزیراعظم نے زراعت کے فروغ اور کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان حکومت کو رعایت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here