پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر فوج کی جانب سے طبی سازو سامان اور حفاظتی لباس فوری طور پر کوئٹہ بھجوایا جا رہا ہے تاکہ وہاں ڈاکٹرز کی کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں مدد ہو سکے۔
فوج کے سربراہ نے کہا کہ ’ڈاکٹرز اور طبی عملہ اس جنگ میں ہمارے ہر اول دستہ ہیں۔‘
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو اس جنگ میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت پاکستان بھی اپنے طور پر پوری کوشش کر رہی ہے کہ مطلوبہ سازو سامان پہنچایا جائے۔ ’اس مشکل وقت میں ہمیں صبر اور استقامات سے کام لینا ہوگا۔‘