تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

0
165

تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سوانگ روزناتھماساتھن ریسکیو فاؤنڈیشن کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آگ رات تقریباً ایک بجے صوبہ چونبوری کے ضلع ستہپ کے ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ پر لگی جو بنکاک سے تقریباً 150 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

ریسکیو سروس کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں لوگوں کو کلب سے چیختے ہوئے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ان کے کپڑے جل گئے تھے کیونکہ پیچھے بہت زیادہ آگ لگی ہوئی تھی۔

ریسکیو سروس نے کہا کہ کلب کی دیواروں پر آتش گیر صوتی جھاگ کی وجہ سے آگ میں تیزی آئی اور فائر فائٹرز کو اس پر قابو پانے میں تین گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

سروس نے بتایا کہ مرنے والوں میں چار خواتین اور نو مرد شامل ہیں جو داخلی دروازے اور باتھ روم میں پھنسنے سے مرے اور ان کی لاشیں بری طرح جلی ہوئی تھیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ تمام متاثرین تھائی باشندے ہیں۔

فلوٹا لوانگ پولیس اسٹیشن کے پولیس لیفٹیننٹ کرنل بونسونگ ینگ یونگ نیحادثے میں کسی غیرملکی کی موت نہیں ہوئی۔

تھائی لینڈ کے نائٹ کلبوں اور بارز میں صحت اور حفاظت کے ضوابط کے حوالے سے طویل عرصے سے خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

2009 میں بنکاک کے دلکش سانتیکا کلب میں نئے سال کی تقریب کے دوران بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے 67 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

سانتیکا کے مالک کو آتش بازی کے سبب لگنے والی آگ پر تین سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

ابھی حال ہی میں 2012 میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک فوکٹ کے جزیرے پر کلب میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے لگنے والی آگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here