بلوچستان: پاکستان آرمی نے لاپتہ ہیلی کاپٹر کے افسران کی ہلاکت کی تصدیق کردی

0
436

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں گزشتہ روز لاپتا ہوجانے والے پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر میں سوار افسران کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کا ملبہ پہلے سے مل گیا تھا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوان ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہا تھا کہ اس دوران اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ 12 کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

لیکن دوسری جانب بعض ذرائع اس خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اسے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہو لیکن ابھی تک نہ کسی تنظیم کا موقف سامنے آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here