جنوبی افریقہ : نائٹ کلب میں 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے

0
139

جنوبی افریقہ کے صوبائی پولیس حکام کے مطابق ملک کے شہر مشرقی لندن کے قصبے میں واقع ایک نائٹ کلب میں اتوار کے روز 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔

صوبائی پولیس نے سربراہ بریگیڈئر تھمبن کوسی کینانا نے بتایا کہ ”انہیں اطلاع ملی کہ مشرق لندن کے علاقے سینیری پارک کے ایک مقامی ہوٹل میں 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام حادثے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی عمریں اٹھارہ سے بیس برس کے درمیان ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ تصاویر میں مرنے والوں کے جسم پر بظاہر کوئی زخم یا تشدد کا نشان نہیں اور تمام لوگوں کی نعشیں کلب کے فرش پر بکھری ہوئی تھیں۔

ایک مقامی ٹی وی ویژن پر چلنے والی ویڈیو رپورٹ میں پولیس حکام کلب کے باہر جمع ہونے والے افراد کو پرسکون رہنے کی تلقین کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مشرقی لندن کا علاقہ بحیرہ ہند کے ساحل پر جوہانسبرگ سے ایک ہزار کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here