پاکستان کی معاشی مستقبل غیریقینی ہے،موڈیز

0
251

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک (مستقبل کا معاشی منظر نامہ) کو منفی قرارکردیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت حال کو غیر مستحکم قرار دیا ہے۔

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری رکھی ہے اور آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔

موڈیز کے مطابق بیرونی معاشی خطرات کے باعث پاکستان کی رینکنگ منفی کردی گئی ہے، غیرملکی فنانسنگ حاصل کرنے میں غیریقینی صورت حال سے رینکنگ منفی ہوئی ہے۔

موڈیزکا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث بیرونی معاشی صورت حال بگڑ رہی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر دباؤبڑھا ہے،سیاسی خطرات کی وجہ سے معاشی مستقبل غیریقینی دکھائی دے رہا ہے۔

موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی غیریقینی نظر آرہی ہے، غیر ملکی فنانسنگ پربھی غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 4.5 سے 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 3.5 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، سیاسی حالات کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here