واٹس ایپ میں اب 2جی بی فائل بھیجنانا ممکن

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک میسیج میں 2 جی بی مواد بھیجنے کا فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی میسیج پر ’ایموجیز‘ کے ذریعے ریپلائی کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، علاوہ ازں میسیجنگ ایپ نے کسی بھی گروپ میں میمبرز کی تعداد بڑھانے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

اب کمپنی نے میسیج کے ذریعے 2 جی بی مواد تک بھیجنے کی اجازت بھی دے دی، کمپنی نے مذکورہ فیچر کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔

اب پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین میسیجز کے ذریعے 2 جی بی کی ویڈیو، آڈیو اور ڈاکیومینٹس فائل آسانی سے بھیج سکیں گے۔

اگر تاحال بعض صارفین میسیجز کے ذریعے 2 جی بی تک مواد بھیجنے سے قاصر ہیں تو انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، جلد ہی ان کے پاس بھی نیا فیچر کام شروع کردے گا۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ انتظامیہ نے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ میسیجز کے ذریعے بھیجے جانے والے مواد کی کوالٹی متاثر نہ ہو۔

میسیجز کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی اجازت دیے جانے کے بعد اب واٹس ایپ سب سے زیادہ مواد بھیجنے کی اجازت دینے والی اپیلی کیشن بن گئی۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ گوگل کی جی میل پر بھی صارفین ایک ای میل کے ذریعے 25 ایم بی تک مواد بھیج سکتے ہیں، یعنی جی میل صارفین واٹس ایپ کے مقابلے 1900 فیصد کم مواد بھیج سکتے ہیں۔

یہیں نہیں بلکہ مائیکرو سافٹ کی آئوٹ لک ای میل پر بھی صارفین کو 20 ایم بی مواد بھیجنے کی اجازت ہوتی ہے، یہاں تک انسٹاگرام اور فیس بک بھی میسیجز کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے۔

واٹس ایپ کی طرح صرف ٹیلی گرام ایپلی کیشن ایک میسیج کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ باقی تمام ایپس جن میں زوم، اسنیپ چیٹ، اسکائپ، گوگل چیٹ اور لنکڈ ان بھی شامل ہیں وہ 2 جی بی ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

Share This Article
Leave a Comment