ضیا لانگو نے مجھے کہاکہ آپ کیوں لاپتہ نہیں ہوتیں؟ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

0
1013

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما اور ایکٹیوسٹ ڈاکٹر ماہ رنگ نے بلوچوں کی گرفتاری کیخلاف منعقدہ ٹو ئٹر اسپیس میں کہا کہ ہم کوئٹہ ریڈ زون میں بلوچ خواتین کی بازیابی کیلئے احتجاج کررہے تھے تو حکومتی مذاکراتی وفد میں بلوچستان کے مشیر داخلہ میر ضیا لانگو شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست صرف انہی لوگوں کو لاپتہ کرتی ہے جس سے اس کو خطرہ ہے۔

انہوں نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں ابھی تک اغوا اور لاپتہ نہیں ہوئیں۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اس لیے ابھی تک محفوظ ہوں کیونکہ میری ابھی تک باری نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں بلوچ بڑی تعداد میں اس لیے بھی احتجاج کررہے ہیں کہ پہلے عام لوگوں کو ایسا لگتا تھا کہ بلوچستان کیلئے آواز اٹھانے والے لوگوں کو ریاست لاپتہ کرتی ہے مگر اب کوئی شخص بھی محفوظ نہیں ہے، جس کی مثال حالیہ دنوں میں حبیبہ بلوچ اور نور جان بلوچ کیلئے بڑی تعداد میں مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here