بلوچستان کے ضلع پنجگور میں شہید داد جان جسٹس فار کمیٹی ال پارٹیز اور سول سوسائٹی کی جانب سے شہید دادجان بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اج دوسرے روز بھی ڈپٹی کمشنر ایس پی پولیس افس جانے والی مین شاہراہ پر دھرنا جاری رہا۔
دھرنے میں خواتین اور بچے نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا اس موقعے پر ال پارٹیز سول سوسائٹی اور شہید دادجان فار جسٹس کمیٹی کے رہنماوں حافظ محمد اعظم، میر نذیر احمد، علاء الدین ایڈوکیٹ اغا شاہ حسین حاجی افتخار،گہرام شریف، واجہ ادریس بلوچ اشرف ساگر زبیر ایوب میر سلیمان سدوزئی ارباب عادل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید دادجان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔
مقررین نے کہا کہ پنجگور میں مسلح جہتوں کو مکمل ازادی دی گئی ہے کہ وہ جو چائیں کریں ان پر کوئی ہاتھ ڈالنے کی جرت نہیں کرسکتا ہے اج اگر دادجان کے خاندان کو انصاف نہیں ملا کل دوسروں کو بھی اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ دادجان کا خاندان شدید کرب میں مبتلا ہے ملک کے بااختیار ادارے اس قتل ناحق کا نوٹس لیکر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں۔