بلیدہ اور کرمووڈھ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
276

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے بلیدہ، گِلی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ الندور پوسٹ سے گلی پوسٹ کی طرف جارہاتھا، قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

حملے کے بعد قابض فوج کے دو ہیلی کاپٹر لاشوں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے علاقے میں پہنچے۔

جبکہ 12 مئی کو سبی میں کرمووڈھ کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here