تربت اورمنگچر میں فورسز و تعمیراتی کمپنی پر حملہ

0
333

بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت اورمنگچر میں پاکستانی فورسز اور تعمیراتی کمپنی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فورسز چوکی پر دستی بم حملہ کیا ہے۔

فوجی چوکی پر حملہ تربت شہر میں سینما چوک پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور چوکی کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال حکام کی جانب سے نہیں ہوسکی ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

اسی طرح منگچر میں ایک تعمیراتی نجی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افرادنے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی۔

ذائع کے مطابق منگچر میں خزینی ڈیم تعمیر کرنے والی نجی کمپنی کے کیمپ پر ہفتہ اور اتوار کی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کے بعد کھوجی کتوں اورگولیوں کے خالی خول سے حملہ آوروں کی تلاش کا کام شروع کردیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here