بلوچستان کے علاقے بسیمہ اورسند ھ کے علاقے شہدادکوٹ میں ٹریفک حادثات سے 2افراد ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔
شہدادکوٹ میں ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے۔
بسیمہ کے علاقے گراڈی میں کوچ اور پیک اپ گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانیوالے ارباز کمپنی کی مسافر کوچ اور پیک اپ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں نجیب اللہ والد فتح محمد سکنہ گراڑی نامی ایک شخص موقع پرہلاک جبکہ تین افراد پیر محمد، علاالدین، عبدل نامی شخص شدید زخمی ہوگئیں۔
زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے آر ایچ سی ناگ جبکہ ایک زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
لواحقین نے احتجاجاً سی پیک روڈ پر دھرنا دیکر بلاک کر دیا بعد ازاں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر کے روڈ کو ہر قسم کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا۔
دوسری جانب خضدار کا شہری سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق شہداد کوٹ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خضدار کا رہائشی علی بخش باجوئی ہلاک ہو گیا۔
ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔
مزید کارروائی جا ری ہے۔