آئی ایس پی آر کا بلوچستان میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے شخص کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں ایک آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کامبینہ شخص مارا گیا، اسلحہ سمیت گولیاں بر آمد کرلی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ شخص کی بلوچستان کے علاقے سمبازا میں موجودگی کی اطلاعات پر انہیں پکڑنے کیلئے آپریشن کیا، یہ شخص ملحقہ قبائلی اضلاع میں کارروائیوں کی تیاری کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے علاقے کا محاصرہ کرنے پرحملہ آوروں نے فرار ہونے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک مبینہ شخص مارا گیا۔ آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ سمیت گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment