خضدار میں کراچی پولیس جانب گھروں پر چھاپوں کیخلاف خواتین و بچوں کا احتجاج

0
369

بلوچستان کے علاقے خضدار میں کراچی پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر گھروں میں چھاپے اورخواتین وبچوں پر تشدد کیخلاف خواتین نے احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق بغیر یونیفارم کے کراچی پولیس کے اہلکاروں نے خضدار میں سول کالونی، کھنڈ اور کھٹان میں چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر رات تین بجے سے صبح سات بجے تک لوگوں کو محصور کیااورخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

کراچی پولیس کی غیر قانونی چھاپوں اور مقامی انتظامیہ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا۔

خواتین کے مطابق وہ ڈپٹی کمشنر آفس گئے لیکن اس سارے معاملے سے ڈی سی مکمل طور پر لاعلم نکلے۔

انہوں نے قومی شاہراہ پر جمع ہوکر ڈپٹی کمشنر کیخلاف نعرہ بازی کی اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ اسطرح کے نااہل ڈپٹی کمشنر سے ہمیں چھٹکارہ دیں جو خواب خرگوش میں مبتلا ہوکر ڈسٹرکٹ سے بیخبر ہے ان کی وجہ سے بدامنی اور غیرقانونی عمل کی لہر سراٹھانے لگی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here