مند سے 2 نوجوان فورسز ہاتھوں لاپتہ،کوئٹہ سے لاش بر آمد

0
323

مند سے فورسز کے ہاتھوں 2نوجوان جبری طور پر لاپتہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے لاش بر آمدایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مند کے علاقیہوزہی سے گذشتہ شب تین بجے پاکستان کے سیکورٹی فورسز نے 2 نوجوانوں کو گھر سے حراست کے بعد جبری طورلاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے دونوں نوجوانوں کی شناخت یاسر ولد ناصر اور واجو ولد مزار کے نام سیہوگئی ہے جو مند کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دریں اثنا بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک عمارت کی ٹینکی سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔

جس کی شناخت نہ ہوسکی۔

پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے عملدار روڈ سعید احمد سٹریٹ کے قریب بلڈنگ کی ٹینکی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

پو لیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here