سہیل بلوچ کی جبری گمشدگی سے اہلخانہ ذہنیکرب میں مبتلا ہیں، نصراللہ

0
281

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم سہیل بلوچ کے اہلخانہ نے ان سے ملاقات کی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وہ سہیل بلوچ کی عدم بازیابی کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ خاص کر سہیل کی والدہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انکی حالت غیر ہوتی جاری ہے کیونکہ وہ شوگر کے مریض بھی ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ انہوں نے سہیل بلوچ کی اہلخانہ کو یقین دہانی کرائی کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سہیل بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

واضع رہے کہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جنہیں فورسز نے یونیورسٹی سے اکھٹاجبریطور پر لاپتہ کیا اور ان کی بازیابی کیلئے طلبا ساتھی سراپا احتجاج ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت بلوچستان سے گزارش کی کہ وہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے یا پھر انکے اہلخانہ کو انکے حوالے سے معلومات فراہم کرکے ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here