جھاؤ اور ملیر کراچی سے فورسز ہاتھوں 3 افراد جبری طور پر لاپتہ

0
263

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 2 افراد کو حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

جن کی شناخت گمی ولد واجو اور بشیراحمد ولد دین محمد کے نام ہوگئی ہے۔

مقامی ذراکے کے مطابق لاپتہ کئے گئے دونوں افراد سورگر کے رہائشی ہیں جوگزشتہ کئی سالوں سے فوجی جارحیت کی وجہ سے اپنے آبائی علاقے سے نقل مکانی کرکے جھاؤ میں آباد ہوگئے تھے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ دونوں افراد کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد آرمی کیمپ کوہڑو میں منتقل کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ تشویش لاحق ہے کہ فورسز ہمارے ان معصوم بچوں کو شہید نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ فورسزروزانہ درجنوں لاشیں ویرانوں میں پھینک رہے ہیں جن میں سے اکثریت لاپتہ افراد کی ہیں جو سالوں سے ریاستی ٹارچرسیلوں میں اذیت کاٹ رہے ہیں۔

دریں اثناکراچی ملیر سے فورسز وخفیہ اداروں نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

جس کی شناخت محمد نور کے نام سے ہوگئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق محمد نور کو فورسز نے کراچی سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

لاپتہ محمد نور کیچ زامران کے رہائشی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here