خضداراور حب میں خسرے کی وبا اورروڈ حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

0
192

بلوچستان کے خضدارکے علاقے کلی آڑنجی اور حب میں خسرے کی وبا اورروڈ حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3افرادہلاک ہوگئے۔

خضدار کے مضافاتی تحصیل وڈھ کلی آڑنجی میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس سے 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد متاثر ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں بروقت نہ پہنچنے پر وباء علاقہ بھر میں مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔

آڑنجی کے معتبرین نے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا ہے کہ محکمہ صحت کی حکام تاحال خواب غفلت میں ہیں۔ علاقے کے عوام کو عطائی ڈاکٹروں کی رحم وکرم چھوڑدیاگیا ہے اب تک ایک ہی خاندان کے دو بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ذرائع نے پی پی ایچ خضدار کے ایک ذمہ دارکے حوالے سے 2 بچوں کی ہلاکت اور متعدد بچوں کی متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وڈھ آڑنجی علاقہ کے معتبرین نے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی ایچ اوہیلتھ خضدار سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹیمیں بھیج کر مزید علاقہ میں خسرے کی پھیلی گئی وباء کو کنٹرول کرکے علاقہ کے عوام کو مزید وباء کی اموات سے نجات دلاکر آرنجی کے بچوں کو اس موذی مرض سے بچایاجائے۔

دریں اثناحب کے نواحی علاقہ ساکران میں ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر ہلاک ہوگیا۔

جس کی شناخت وسیم احمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

ہلاک ہونے والے پولیو ورکر کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here