بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ سال کے آخری دنوں میں واشک کے علاقے شاھوگیڑی سے تعلق رکھنے والے لیویز اہلکار نے ساتھیوں سمیت خاران شہر سے ایک 37 سالہ خاتون کو اغواء کرکے قتل کے بعد لاش دفنا دیا تھا۔
خاتون کی لاش گذشتہ روزاتوار کوبرآمد کرلی گئی ہے جوکہ سرکاری حکام کی تحویل میں خاران سول ہسپتال لایا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قاتل ایک بااثر شخص ہے جسکی وجہ سے خاران پولیس اسے گرفتار کرنے سے کترا رہی ہے۔
واضح رہے کہ خاتون کو لیویز اہلکار نے ساتھیوں سمیت اس کے گھر سے بندوق اور سرکاری طاقت کے زور پر اغواء کیا تھا اور بعد میں زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش دفنا دیا تھا۔
واقعے کے خلاف مقتول لڑکی کے خاندان نے پولیس کے پاس ایف آئی آر درج کرائی تھی جبکہ پولیس تاحال بے بس ہے۔