تمبو میں خاتون سمیت 2 افراد قتل،لورالائی میں پولیس اہلکار ہلاک

0
235

تمبو میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کردیئے گئے جبکہ لو رالائی میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

تمبو میں چھتر کے علاقے میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد قتل کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چھتر سٹی میں ملزم احسان علی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنے کزن مسمات عمرانہ بی بی اور ملک داد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل لیکر سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا۔

جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

دریں اثنالو رالائی میں ڈیرہ خازی خان روڈ پر ٹریفک حادثے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق لو رالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار عبد الباقی ناصرہلاک ہو گیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here